اسلام آباد،27 جولائی(اے پی پی ):
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں زائرین کی سہولت کے لیے متعارف کی جانے والی نئی پالیسی پر وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی ۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ زائرین کے لیے خصوصی پروازوں کا فوری بندوبست کیا جائے، اور اس ضمن میں وزیرِ ہوابازی کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی پراجیکٹ پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔











