انڈر 23 نیشنل مینز فٹبال ٹیم کے ٹرائی آؤٹس کا ڈویژنل اسپورٹس گراؤنڈ،ملتان میں آغاز

15

اسلام آباد، 31 جولائی (اے پی پی):انڈر 23 نیشنل مینز فٹبال ٹیم کے ٹرائی آؤٹس 29 جولائی کو ڈویژنل اسپورٹس گراؤنڈ، ملتان میں شروع ہو گئے،جن میں ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ دو روزہ سلیکشن مرحلہ اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 سعودی عرب کےکوالیفائرز کے لیے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانچنے اور قومی اسکواڈ کے لیے بہترین انتخاب کے مقصد سے منعقد کیا گیا ہے۔ ٹرائی آوٹس کی نگرانی اسسٹنٹ کوچز محمد حبیب، محمود خان، گوہر زمان اور گول کیپر کوچ جعفر خان کر رہے ہیں۔ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی تکنیکی صلاحیتوں اور حکمت عملی سے کھیلنے کی مہارت کو قریب سے جانچا،تاکہ قومی ٹیم کے لیے موزوں ترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا سکے،ٹیم کا حتمی اعلان بعد کیا جائے گا۔