دہشتگردی و بدامنی سے پاک پاکستان ہی پیغام پاکستان ہے، وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ

12

کوئٹہ، 31 جولائی(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے طالبات کیلئے مزید سکالرشپس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی و بدامنی سے پاک پاکستان ہی پیغام پاکستان ہے، پاکستان و بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیں اخلاص کے ساتھ آگے آنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کاروباری افراد کیلئے پائیدار ماحول کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجہیہ قمر،  اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبد الخالق اچکزئی،ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطاء، پاکستان پاورٹی ایولیشن فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ و دیگر موجود ہے۔ سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ بلوچستان و پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ تک پیش کر سکتا ہوں وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائد کے وژن خوشحال بلوچستان ترقی یافتہ پاکستان لیکر آیا ہوں، انہوں نے اعلان کیا کہ بلوچستان یونیورسٹی، گرلز کالج پشین و کوئٹہ کے طالبہ کیلئے سکالرشپس دیں گے، ایک بیانیہ پیغام پاکستان جس میں ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے، دہشتگردی و بدامنی سے پاک پاکستان پیغام پاکستان ہے، ہمارے بچوں، بچیوں، یوتھ پڑھے لکھے لوگ، صوبائی خودمختاری پیغام پاکستان ہے، پاکستان میں دنیا دیکھے گی کہ ایٹمی طاقت کے باوجود فیلڈ مارشل اور افواج پاکستان، بری، بحری اور فضائیہ نے ثابت کردیا کہ پاکستان ایک طاقت ہے مودی اور بھارت کی خطے میں مزید بدمعاشی نہیں چلے گی۔ حضرت امام غزالی نے زندگی کو بہترین طریقے سے بیان کیا ہے کہ علم نہیں تو زندہ و مردہ ایک جیسے ہیں اگر علم ہے عمل نہیں تو خسارہ ہے فائدہ تب ہوگا جب اخلاص ہوگا اور اخلاص میں کامیاب وہی ہے جو تکبر نہیں کرتا، ہمارے پاس علم ہونے کے باوجود اخلاص نہ ہونے سے ہم پیچھے رہ جاتے ہیں۔   ۔ ہم نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے میری سیاست ووٹرز و سپورٹرز تک نہیں بھائی چارے کیلئے ہے۔۔ بلوچستان کے لوگ میرے بہت قریب ہے۔