لاہور ، 3 اگست ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے کزن میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جو ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میاں شاہد شفیع کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے











