وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے

11

‎اسلام آباد، 04 اگست (اے پی پی): وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے،جہاں ان کا استقبال گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ گلبر خان نے کیا۔

‎وزیرِاعظم گلگت میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد سےملاقات کریں گے اور امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل شروع کریں گے۔اس موقع پر انہیں گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔

‎وزیرِاعظم شہباز شریف کا یہ دورہ گلگت بلتستان میں جاری امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں اہمیت کا حامل ہے،اور وہ گورنر و وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیرِاعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی موجود ہیں جن میں وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ امور برائے کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک،مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر شبیر عثمانی شامل ہیں۔