اسلام آباد، 4 اگست (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے انہیں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بطور چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید واپڈا کے چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے اور ملکی توانائی و آبی تحفظ کے شعبے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔











