ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو

15

اسلام آباد، 4 اگست  (اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب   کی  یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے  خصوصی گفتگ کرتے  ہوئے کہنا تھا کہ  جس طرح سے مودی پوری دنیا کے سامنے ایکسپوز ہوا ہے اور جس طرح اس کی گورنمنٹ کو اس اس کی اپنی اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ مودی جھوٹ بولتا ہے جس طرح سے ان کے پارلیمنٹ کے سیشن میں اس کے خلاف نعرے بازی  ہوئی ہے۔ اس سے یہ۔ ثابت ہوتا ہے کہ مودی سرکار  سوائے جھوٹ  کے کچھ نہیں کر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نے کشمیریوں کے ساتھ وہ کام کیا جو پہلے پوری تاریخ میں انڈیا سے نہیں ہوا تھا انہوں نے ان کی جائیدادیں ان کے ایسٹس ان کی اکثریت کو جس طرح اقلیت میں بدلہ اور جس طرح سے ہندو کشمیر  کے علاقے  میں آباد کروائے گئے تاکہ کشمیر مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں  سے تبدیل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم ہماری حکومت تمام سیاسی جماعتیں اس ایک نقطے  پہ انڈیا کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ہم انشاء اللہ تعالی اپنی کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ہمیشہ ساتھ رہیں گے ان کی ازادی  کی جدو جہد  تک ان کے ہم آواز رہیں گے۔