ممبر قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو

15

اسلام آباد، 4 اگست  )اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی  شاہدہ رحمانی کا   یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے  خصوصی گفتگو کرتے  ہوئے کہنا تھا کہ پانچ اگست کو ہمیں منانا بھی چاہیے کیونکہ پاکستان ہمیشہ اپ نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہاہے اور  ان کے اوپر ہونے والے ظلم پہ پاکستان نے ہمیشہ اواز اٹھائی ہے ۔

انہوں نے کہا اج امریکہ جیسی سپر پاور  جس نے   مسئلہ کشمیر کو کبھی قبول  نہیں کیا تھا  لیکن اج وہ یہ کہنے پہ مجبور ہے کہ مسئلے کشمیر کو فوری طور پہ حل ہونا چاہیے ۔

شاہدہ رحمانی کا کہنا تھا کہ خطے میں  پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے۔ انہوں نے کہا  پانچ اگست کو کشمیریوں کے ساتھ  بظلم ہوا۔ ان کے تمام ائینی اور ہیومن رائٹس کے حقوق کو سلب کیا گیا ۔ اور اس وقت سے اج تک پاکستان  مستقل ان کے ساتھ ہے اور انشاءاللہ تعالی وہ دن دور نہیں کہ ہم کشمیریوں کو ازادی دلائیں گے ۔

اب چونکہ بہت معرکہ  بنیان المرصوس کے بعد  یہ مسئلہ بہت اہمیت اختیار کیا کر گیا ہے اور اب دنیا کی بڑی قوتیں بھی یہ چاہ رہی ہیں کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے۔