یوم استحصال کشمیر، ڈی چوک میں تقریب کا انعقاد

10

اسلام آباد، 5 اگست ( اے پی پی): یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی چوک میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ناب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینیئر امیر مقام، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ نے یکجہتی کشمیر تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈی چوک میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

شرکاء نے  5 اگست 2019 بھارت کے زیر قبضہ غیر قانونی جموں و کشمیر (IIOJK) کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا۔شرکاء نے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا مقصد کشمیری مسلمانوں کو ان کی اپنی سرزمین میں اقلیت میں بدلنا اور ان کی سیاسی، ثقافتی اور آئینی شناخت کو مٹانا ہے۔

آزاد کشمیر، مقبوضہ جموں کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی اج یوم استحصال منا رہے ہیں۔