وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا یومِ استحصال پر پیغام

8

اسلام آباد، 05 اگست (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 کو بھارت نے مظلوم کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے کی تمام حدیں پار کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام پہلے ہی بھارتی ریاستی دہشتگردی کا شکار تھی اور مودی کی ہندو ذہنیت کا یہ ایک اور گہرا وار تھا۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کا خصوصی آئینی درجہ ختم کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ اب ایک سیکولر ریاست نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام عالمی فورمز پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور کشمیریوں کو ان کا جائز حقِ خودارادیت دلایا جائے۔