اسلام آباد،08 اگست(اے پی پی) : قیام پاکستان کے سلسلے میں دستاویزی سیریز پاکستان کی کہانی، قسط نمبر 1 جاری کر دیا گیا ہے، دستاویزی سیریز کی اس قسط میں 1857 سے 1905 تک کی تحریک پاکستان کی ان کہی مختصر کہانیاں شامل ہیں۔ 1857 کی جنگ آزادی کے بعد رونما ہونے والے واقعات نے درحقیقت تحریک پاکستان کی بنیاد ڈالی۔
اس دستاویزی فلم میں مغلیہ سلطنت کا المناک خاتمہ،بہادر شاہ ظفر کی قید، برطانوی راج کے مظالم اور ایک بڑے سیاسی کھیل میں مسلمانوں کو پیادہ بننے سے بچانے کے لیے سرسید احمد خان کا اہم کردار شامل ہے۔
اس قسط میں مختلف پاکستانی مورخین کے ماہرین کی آراء بھی شامل کی گئی ہیں۔











