اسلام آباد،08 اگست (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن، پی ٹی وی اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان سمیت سرکاری ذرائع ابلاغ نے غلط معلومات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کی ہے۔
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ ادارےپاکستان کے دشمنوں کے حمایت یافتہ پاکستان مخالف بیانیے کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔sss
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کا پہلا ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے جو اپنے ٹویٹر ہینڈل فیکٹ چیکر کے ذریعے غلط معلومات اور افواہوں کا مقابلہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر عوام کو معلومات کے معتبر ذرائع کی شناخت اور ان پر انحصار کرنے کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے متعدد حکمت عملیوں پر عمل پیرا ہے۔











