لاہور، 10 اگست ( اے پی پی): یوم آزادی کے حوالے سے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر لاہور کے تعاون سے لاہور میں خواتین اور مردوں کی سائیکل ریلی کا مشترکہ طور پر اہتمام کیا۔
کوچنگ سنٹر کی ڈائریکٹر نورش صباح نے بھی دوسرے سائیکل سواروں کے ساتھ سائیکل چلا کر ریلی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی سائیکلنگ ویلڈروم پر اختتام پذیر ہوئی۔
یوم آزادی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، پنجاب سائیکلنگ کی سیکرٹری ماہم طارق نے یوم آزادی کا کیک رسمی طور پر کاٹا اس کے علاوہ ریس میں حصہ لینے والے تمام سائیکلسٹس میں شرکت کے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔











