معرکۂ حق اور یومِ آزادی کی قربانیوں سے تعمیر تک کی داستان ہے، کشور ناہید

19

اسلام آباد، 12 اگست (اے پی پی): معروف مصنفہ و شاعرہ کشور ناہید نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ایک خواب، جذبے، جدوجہد، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے وقت مسافر ٹرینوں میں دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے کو ملتے تھے، جوان لڑکیوں کو زبردستی ٹرینوں سے اتار لیا جاتا اور نوجوان لڑکوں کو قتل کر دیا جاتا، اس وقت ایک ٹرین کراچی اور دوسری لاہور جاتی تھی اور ہجرت کرنے والے جہاں پناہ پاتے وہیں ٹھہر جاتے۔

کشور ناہید نے بتایا کہ قیامِ پاکستان کے ابتدائی دنوں میں سرکاری دفاتر میں نہ کرسی تھی نہ میز، ملازمین زمین پر بیٹھ کر کاغذوں پر لکھتے اور انہیں جوڑنے کے لیے پن کی جگہ کانٹے استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور استقامت سے پاکستان کی بنیاد رکھی۔