آرٹس کونسل کراچی میں جشن آزادی و معرکہ حق کے سلسلے میں جشن آزادی کی تقریب

10

کراچی، 12 اگست (اے پی پی):محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے آرٹس کونسل کراچی میں جشن آزادی و معرکہ حق کے سلسلے میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے طالبہ و طالبات کی وطن سے محبت کے جذبے کی داد دی اورکہا کہ ہم جس دھرتی سے تعلق رکھتے ہیں اس کا پہلا تاریخی پیغام امن ہے اور اس کو خراب کرنے اور ہمارے ملک کے خلاف جنگ مسلط کرنے والے کسی بھی دشمن کو جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص معرکہ حق ثابت ہوا، سب سے بڑا حق اپنے وطن اور اپنے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے۔

اس موقع پرکراچی ڈویژن سے شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات کی تقاریر، ٹیبلوز اور مختلف پرفارمنس نے وطن سے محبت کا والہانہ اظہار کیا۔