اسلام آباد، 13 اگست ( اے پی پی): دستاویزی فلم کی اس قسط میں مسئلہ کشمیر کی تاریخ، اس کا آغاز اور پاکستان سے اس کا گہرا تعلق تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
اس قسط میں کشمیر کی مختصر تاریخ، 1830 میں گلاب سنگھ کی غداری، دریائے ستلج سے دریائے سندھ تک انڈمنٹی، گلاب سنگھ کا جموں پر کنٹرول حاصل کرنا، اور 1930 سے 1947 کے دوران کشمیر میں سیاسی بیداری جیسے اہم نکات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ محمد علی جناح کی جانب سے 1936 میں شیخ عبداللّہ کو دی گئی وارننگ، پنڈت نہرو کی جانب سے شیخ عبداللّہ کو سیاسی طور پر مضبوط بنانے کی کوششیں، کشمیری عوام کی پاکستان سے الحاق کی خواہش، 1947 کا بارڈر کمیشن، نہرو کی “پلیٹونک لوو افیئر”، اسٹینڈ اسٹل ایگریمنٹ 1947، اور گاندھی و نہرو کا مہاراجہ پر اثر بھی اس قسط میں بیان کیا گیا ہے۔
قسط میں 1947 میں بھارت کی کشمیر پر فوجی یلغار اور 1948 میں اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت کرائے جانے والے ریفرنڈم کا وعدہ جو آج تک وفا نہ ہو سکا، پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
یہ قسط ناظرین کو مسئلہ کشمیر کی تاریخی، سیاسی اور جذباتی نوعیت کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔اس قسط میں مختلف پاکستانی مورخین کے ماہرین کی آراء بھی شامل کی گئی ہیں











