آزاد کشمیر، 13 اگست (اے پی پی): یوم آزادی کے موقع پر آزاد کشمیر کی عوام نے وطن سے محبت، وفا اور قربانی کے عزم کا شاندار اظہار کیا اور کہا کہ شہیدوں کا خون پاکستان کی آزادی اور بقا کا ضامن ہے اور ہم اپنی سرزمین کی سرحدوں کے امین و محافظ ہیں۔
کشمیری عوام نے کہا کہ ان کے لبوں پر ہمیشہ وطن کی عظمت اور وفا کے نغمے گونجتے رہتے ہیں، سخت موسم ہوں یا مشکلات کے طوفان، ان کے حوصلے بلند اور ارادے چٹان کی مانند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی دشمن نے للکارا، کشمیری عوام نے سب سے پہلے قربانی پیش کر کے پاکستان کا دفاع کیا۔کشمیری عوام نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ وہ اس معرکہ حق کا حصہ ہیں جس میں کامیابی حاصل ہوئی۔
ان کے مطابق آزادی کی یہ نعمت کشمیریوں کی قربانیوں اور بے مثال وفا کی یادگار ہے اور پاکستان و کشمیر کا رشتہ خون، ایمان اور قربانی سے ہمیشہ جڑا رہے گا۔











