بیرون ملک پاکستانیوں  کا جشن آزادی پاکستان معرکہ حق پر خصوصی پیغام

13

اسلام آباد ، 13 اگست ( اے پی پی): بیرون ملک پاکستانیوں نے جشن آزادی پاکستان معرکہ حق پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہم پاکستان سے ہزاروں میل دور ہے لیکن  ہم جہاں کہیں بھی رہیں، ہمارا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، ہمارے سینوں میں دل نہیں پاکستان دھڑکتا ہے۔

بیرون ملک پاکستانیوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے جب بھی اپنے بارے میں کوئی پوچھتا ہے تو ہم سینہ تان کر پاکستان کا نام لیتے ہیں ، پاکستان ہماری ان پاکستان ہماری شان اور پاکستان ہمارا فخر ہے۔ہم سب کے دلوں کی ایک ہی اواز پاکستان، پاکستان زندہ باد۔