اسلام آباد، 13 اگست ( اے پی پی): یوم آزادی معرکہ حق کے موقع پر ‘سپرٹ آف لینڈ’ ویڈیو میں گلگت بلتستان سے کراچی تک پاکستان کے تمام حسین مقامات کی نقش بندی کی گئی، ویڈیو میں ملک کے چاروں صوبوں کی عکاسی، قدرتی مناظر اور پاکستان کی ترقی کو اجاگر کیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ثقافت، تاریخ و تہذیب کو بھی پیش کیا گیا۔ پاکستان میں موجود گندھارا تہزیب اور مذہبی ہم آہنگی کو بھی خوبصورت طریقے سے پیش کیا گیا۔











