جشن ازادی و معرکہ حق؛پنجاب بھر میں گھوڑا ریلی کا انعقاد

21

اسلام آباد، 13 اگست ( اے پی پی): جشن ازادی و معرکہ حق کو پرجوش انداز میں منانے کی غرض سے پنجاب بھر میں گھوڑا ریلی کا انعقاد کیا گیا، جہاں پر گھوڑوں کو دلکش طریقے سے سجا کر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا م، معرکہ حق میں پاکستانی افواج کا شکر اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئی۔

 ریلیوں میں مقامی نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔