پاکستان نے بھارت سے جنگ میں تاریخی فتح حاصل کی، سفارتی محاذ پر بھی کامیابی ملی: ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

12

اسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے جنگ جیت کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تاریخی فتح نے پاکستان کا نام سفارتی سطح پر بھی بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ بھارت رقبے کے لحاظ سے پاکستان سے کئی گنا بڑا ہے مگر پاکستان نے نہ صرف جنگ میں فتح حاصل کی بلکہ سفارتی میدان میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی۔