اسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی ): اسلام آباد ہائیکورٹ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی، سائنس اور ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے دفاع میں افواجِ پاکستان اور قوم نے ہر محاذ پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے یہ عہد کر رکھا ہے کہ وہ تعلیم، صحت، معیشت، ٹیکنالوجی، اور دیگر شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کا وقار بلند کریں گی۔











