اسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا کے ہر کونے میں بسنے والے پاکستانی اس دن کو بھرپور عقیدت، محبت اور جوش و جذبے سے منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کو معرکۂ حق کی مناسبت سے منایا جا رہا ہے۔











