وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کی ملاقات

14

لاہور،18 اگست  )اے پی پی ):  وفاقی وزیرداخلہ و چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کی ملاقات ہوئی۔

ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے محسن  نقوی کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد دی ۔عماد بٹ نے ہاکی کے کھیل کی بحالی اور پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے ایشوز سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ہاکی کے کھلاڑیوں کی ویلفیئر اور ری ہب کے ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی کا ہاکی کھلاڑیوں کے لئے 10 لاکھ فی کس انعام کا اعلان کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ ہاکی کھلاڑیوں کے میڈیکل و فٹنس کیسز کو پی سی بی کی پیشہ وارانہ میڈیکل ٹیم ہینڈل کرے گی۔

ہاکی پلئیرز کے ویزا ایشوز کو بھی حل کرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری لوجسٹک ٹیم اس ضمن میں ہاکی پلئیرز کو سہولت دے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے  ہاکی کے کھیل کی بحالی کےلیے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی

ان کا کہنا تھا کہ نے پرو ہاکی لیگ کے لئے قومی ٹیم کا کوالیفائی کرنا اعزاز ہے۔قومی  ٹیم کی پرو ہاکی لیگ  میں شرکت کے حوالے سے اپنا  پورا کردار کروں گا۔