باجوڑ، 19 اگست (اے پی پی): وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ ن کے پی ، انجینئر امیر مقام نے باجوڑ میں صوبائی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شہاب الدین خان کی رہائشگاہ پر حالیہ تباہ کن سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وفاقی وزیر نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب خان ، مسلم لیگ ن مرج اضلاع کے کوارڈینیٹر زر خان صافی، ڈی سی باجوڑ و دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام سمیت علاقہ عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھے۔











