باجوڑ،19 اگست ( اے پی پی): وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، انجینئر امیر مقام نے باجوڑ میں قائم متاثرین آپریشن کیمپ کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
وفاقی وزیر نے نادرا کو 48 گھنٹوں میں دوسرا رجسٹریشن سنٹر قائم کرنے کی ہدایت کی اور خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ کاؤنٹر بنانے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت ملک کی خاطر قربانی دے کر بے گھر ہونے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ متاثرین کی جلد اپنے گھروں کو باعزت طریقے سے واپسی یقینی بنائیں گے، بے گھر افراد قوم کے ہیروز ہیں۔
وفاقی وزیر نےانتظامیہ، نادرا اور دیگر محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔











