اسلام آباد، 19 اگست ( اےپی پی): صدر آصف علی زرداری سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبدالہ نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان، ایتھوپیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارتخانے کے قیام اور کراچی۔عدیس ابابا پروازوں کا اجرا خوش آئند اقدام ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان۔ایتھوپیا ایئر سروسز معاہدے کی جلد تکمیل ضروری ہے۔
اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبدالہ نے حالیہ بارشوں اور سیلاب میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔











