اسلام آباد، 21 اگست (اے پی پی): پاکستان میں وکلا ء خوا تین کی پہلی لا ء فرم ایس اینڈ ایس لا ء ایسوسی ایٹ کے وفد نے صباء فاروق ایڈ وکیٹ کی سربراہی میں وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران وفاقی محتسب کے سر برا ہان نے وفد کو وفاقی محتسب کے کام، طر یق کار اور اہم اقدا مات کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی۔ وفد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ پاکستان سرکاری اداروں میں بد انتظامی کے خلاف قائم کر دہ سب سے پہلا ادارہ ہے جو عوام النا س کو بدانتظا می کے خلا ف مفت اور جلد انصاف کی فرا ہمی کے لیے کوشاں ہے اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس، بینکنگ،انشو رنس اور خوا تین کی ہرا سیت کے خلاف محتسب کے ادارے قا ئم کئے گئے۔
بریفننگ میں بتایا گیا کہ وفاقی محتسب میں سال 2024ء کے دوران 226,373 شکا یات آئیں جن میں سے 223،198 شکا یات کے فیصلے کئے گئے جو کہ نہ صرف پا کستان بلکہ دنیا بھر میں ایک ریکا رڈ ہے، جب کہ سال رواں کے دوران اب تک ایک لا کھ 52 ہزار سے زا ئد شکا یات مو صول ہو چکی ہیں۔
وفد نے سرکاری اداروں کی بدانتظا می کے خلا ف عوام النا س کی شکا یات کے ازالے اور ملک میں گڈ گو رننس کے قیام کے سلسلے میں وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کو سراہا۔











