گلگت بلتستان کی تحصیل گوپس میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد پاک فوج  کا  ریسکیو آپریشن جاری

36

اسلام آباد،22اگست  (اے پی پی):گلگت بلتستان کی تحصیل گوپس میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد پاک فوج نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیاہے۔

گلگت بلتستان کی تحصیل گوپس کے علاقے تلی داس کے گاؤں روشان میں گلیشیئر جھیل پھٹنے سے شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث مقامی آبادی کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔