وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پارک روڈ پر واقع سی ڈی اے ماڈل نرسری کادورہ

9

اسلام آباد، 26 اگست (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  پارک روڈ پر واقع سی ڈی اے ماڈل نرسری کادورہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل نرسری کے  مختلف سکیشز پر ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا معائنہ کیا  اور نرسری کے ماسٹر پلان کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ماڈل نرسری میں بنائے گئے رین واٹر ہاروسٹنگ تالاب کا بھی معائنہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کااسلام آباد کے ماحولیاتی تحفظ اور سموگ سے نمٹنے کیلئے احسن اقدام، اسلام آباد میں 50 ایکٹر اراضی پر پاکستان کی سب سے بڑی   نرسری تکمیل کے قریب ۔  10 لاکھ پودے ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ ‎ محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معیار کے  مطابق اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل نرسری بنائی جا رہی ہے،ماڈل نرسری مستقبل میں اسلام آباد کے شہریوں کی ہارٹیکلچر ضروریات کو پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ  فلاور شاپ اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی بنا ئے جائیں گے۔‎وزیر داخلہ نے  سی ڈی اے ملازمین کو پودوں کی دیکھ بھال کے لئے  ٹریننگ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آذربائیجان ٹیم کو بہترین کام کرنے پر شاباش دی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ماڈل نرسری میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ کے مطابق رواں سال مون سون میں 25000 مفت پودے تقسیم کر چکے ہیں۔ باکو کے  ہارٹیکلچر ماہرین معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ نرسری میں منفرد اور جدید طرز کے کنٹرولڈ وینٹیلیٹڈ گرین ہاؤسز تعمیر کئے گئے ہیں جو پودوں کی نشوونما کیلئے مثالی ماحول فراہم کریں گے۔

‎ممبران سی ڈی اے، اے ڈی سی جی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔