وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے گلگت بلتستان کے تین چرواہوں کو تعریفی شیلڈز سے نوازا

42

اسلام آباد، اگست 26 (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے گلگت بلتستان کے تین چرواہوں کو تعریفی شیلڈز سے نوازا جنہوں نے غذر میں جھیل پھٹنے پر بروقت خبردار کر کے تقریباً 300 افراد کی جانیں بچائیں۔اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر چرواہوں کی ہمت اور بہادری کو سراہتے ہوۓ کہا کہ جھیل پھٹنے کی وارننگ سے بڑا سانحہ ٹل گیا، چرواہوں کی بروقت اطلاع سے وہ قوم کا فخر بن گئے، انسانیت کی یہ خدمت سنہری حروف میں یاد رکھی جائے گی، چرواہوں نے جان پر کھیل کر علاقے کو خطرے سے بچایا۔