قصور پولیس اور ضلعی انتظامیہ دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں متاثرین کی خدمت میں مصروف عمل

5

قصور،28اگست(اے پی پی): قصور پولیس اور ضلعی انتظامیہ دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں متاثرین کی خدمت میں مصروف ہے۔ پولیس ترجمان قصورکے مطابق  ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں اور ڈپٹی کمشنر عمران علی ٹیموں کے ہمراہ متاثرین کے انخلا اور ان کے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کیلئے متاثرہ دیہاتوں میں موجود ہیں۔ڈی پی او قصور اور ڈپٹی کمشنرقصور نے مختلف دیہاتوں میں جا کر لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ سیلابی ریلے سے متاثرہ 72 دیہاتوں میں 600 کے قریب پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، تمام دیہاتوں میں پولیس اہلکار تعینات ہیں جو بذریعہ واکی ٹاکی بیس کیمپ سے منسلک ہیں،قصور پولیس اور ضلعی انتظامیہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے۔