اسلام آباد ، 01 ستمبر (اے پی پی): سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ میں شرکت کے لیے پاکستان انڈر 23 فٹبال ٹیم کمبوڈیا پہنچ گئی۔
فٹ بال ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی سے براستہ بنکاک پنوم پینھ پہنچی ہے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ عراق کے خلاف 3 ستمبر کو کھیلے گا۔دوسرا میچ 6 ستمبر کو میزبان کمبوڈیا کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان گروپ اسٹیج کا آخری میچ 9 ستمبر کو اومان کے خلاف کھیلے گا۔