اسلام آباد، 02 ستمبر (اے پی پی): پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کو معرکۂ حق کے دوران غیر معمولی قیادت پر ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز نے نہ صرف بہترین بحری حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کو روکا بلکہ دشمن کے جھوٹے پروپیگنڈے کو ناکام بنا کر غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔