اسلام آباد، 02ستمبر (اے پی پی):آئی ایس پی آر نے یوم دفاع و شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نیا پرومو جاری کردیا۔ پرومو میں افواجِ پاکستان کی جرات و شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
ہماری بری، فضائی اور بحری فوج کی قربانیاں،قوم کے حوصلے اور ایمان کی روشن علامت ہیں۔ نیا پرومو معرکۂ حق کی عظیم فتح، دشمن پر غلبہ اور وطن کے دفاع کی انمول داستان بیان کرتا ہے۔
پرمو میں پاکستانی فوج کی بہادری تاریخ کا روشن باب، یومِ دفاع پر دشمن کے خوابوں کو چکنا چور کرنے کے عہد کا اظہار کیا گیا، دفاعِ وطن ہی بقائے وطن کا ضامن، قوم کا پاک فوج کو سلام پیش کیا گیا۔