لاہور، 5 ستمبر ( اے پی پی): پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی سپن باولر نشرہ سندھو نے لاہور میں جاری پریکٹس سیشن کے بعد گفتگو میں کہا کہ اہداف کو سامنے رکھ کر مختلف طریقے سے باولنگ کرانے پر کام ہورہا ہے، پریکٹس اچھی چل رہی ہے۔ مجموعی طور پر ہر چیز پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکلز کے ساتھ سپن باولرز کے الگ سے سیشن ہورہے ہیں جبکہ بیٹرز کے الگ سے سیشن ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے ساتھ سیریز میں اچھی پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوم کنڈیشن کا فائدہ سری لنکا میں ورلڈ کپ میں ہو گا۔ان مزید کہنا تھا کہ سری لنکا کی پچز پر بال ٹرن ہوتا ہے۔اچھی بولنگ اور پلان کو فالو کریں گے ۔











