اسلام آباد 5، ستمبر(اے پی پی ):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس میںُ ابزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ آج اتنے اہم ایشوز پر بات ہونی ہے، سیلاب اور دہشتگردی پر بات کرنی ہے۔
انہوں نے اپوزیشن کے ممبران کو کہنا کہ کاش آپ این ڈی ایم اے جا کر بریفنگ لیتے، این دی ایم اے نے بہترین کام کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو قومی ایشوز پر ذمہ داری دکھانی چاہیے ۔
سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگر آپ کہیں گے تو آپ کے لیے الگ میٹنگ ارینج کروا دیتا ہوں۔ مگر آپ کو اس بریفنگ میں جانا چاہیے تھے،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں زلزلہ آیا ،بلوچستان میں دہشت گردی ہوئی ،ملک سیلاب میں ڈوبا ہے ۔اپوزیشن ایسے میں کورم کی نشان دہی کرتی زیادتی کررہی ہے ۔انھیں قومی مسائل اور ایشوز سے کوئی سروکار نہیں ہے جو کہ افسوسناک ہے۔











