پی این سی اے میں محفل نعت رسول مقبول ﷺ کا انعقاد

21

اسلام آباد، 5ستمبر) اے پی پی): پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس(پی این سی اے) میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام محفل نعت رسول مقبول ﷺ و تقریب تقسیم انعامات برائے قومی سیرت النبی ﷺ مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ ماہ ربیع الاول مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے جب آقائے کائنات حضرت محمد ﷺ اس دنیا میں تشرف لائے۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی کی طرف سے 50 ویں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد اس ماہ مبارک کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور یہ عظیم الشان محفل نعت اسی سلسلے کی ایک کاوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اس ذات اقدس ﷺ کو خراج تحسین پیش کرنے کے کیے اکٹھے ہیں جن کا ذکر عبادت ہے  اور جن پر درود و سلام خود باری تعالی اور فرشتے بھیجتے ہیں۔ بحیثیت مسلمان ہمیں نبی پاک ﷺ کے اخلاق کو اپنانا چاہیے تاکہ ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر دنیاوی و اخروی زندگی میں کامیاب ہو سکیں۔ آج کی یہ روح پرور محفل عشرہ سیرت النبی ﷺ  کا ایک قابل فخر تسلسل ہے۔