اسلام آباد ، 6 ستمبر(اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی رمیش کمار ونکوانی نے یوم دفاع کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاپاکستان کا دفاع پاکستان کی عوام کی دعاؤں کے ساتھ ان سپہ سالار ان ہمارے جوانوں کے سر کے اوپر ہے جس کی وجہ سے ہمیں کسی قسم کی فکر کی ضرورت نہیں ہے چاہے چھ ستمبر ہو یا ابھی کا 2025 کا واقعہ ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ دکھا دیا ہے کہ ہم اپنی زمین کی اپنی دھرتی ماں کی ایک ایک انچ کی حفاظت کرنے کے لیے متحد ہیں۔ یہ ہماری سوچ ہے کہ سب تفرقات کو بالائے طاق رکھ کے پاکستان کا دفاع کرنا ہے۔ جب بھی پاکستان کے اوپر کسی بھی نے بری نظر ڈالی تو ہم اکٹھے ہو کے اس کو جواب دیں گے۔ اور یہ ہم نے ثابت کیا ہے اور اگے بھی ثابت کریں گے۔











