ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کا یوم دفاع پر قوم کو خصوصی پیغام

19

اسلام آباد6 ستمبر(اے پی پی ):ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے یوم دفاع کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا   کہ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اپنی  افواج پاکستان کی  اور جو  سیکیورٹی فورسز ہیں ان کی لازوال قربانیاں ہیں ۔ ہمارے سولین  شہداء بھی ہیں اور اج کے دن ہم یہ عہد کریں گے ہم اس ملک کے لیے اور اپنے اپنے صوبوں کے لیے اپنا جو چھوٹا چھوٹا کردار ہے ہم وہ ادا کریں گے تاکہ ہمارا ملک جو ہے وہ امن کی طرف گامزن ہو اور ترقی کی راہ پر چلے۔