اسلام آباد ستمبر 6(اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی نے یوم دفاع کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پر قوم کے نام یہ پیغام ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اور قوم کی دعاؤں سے اور پاک فوج اور حکومت کی سٹریٹجی سے کم تر وسائل اور کمتر نفری کے باوجود ہم نے بھارت کے خلاف یہ جنگ جیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے سوچیں پاکستان کی معیشت اور پاکستان کے دفاع کے لیے سوچیں اور ان دو نقاط پہ اپ اکٹھے ہو جائیں بے شک جتنے بھی سیاسی اختلافات ہوں۔











