اسلام آباد، 6 ستمبر ( اے پی پی): یوم دفاع و شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر نے 6 ستمبر 1965 کے حوالے سے قومی نغمہ جاری کردیا۔یہ قومی نغمہ پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور قوم کے جذبے کو خراج تحسین ہے۔ “اللہ ہو” کی گونج سے بھرا ہوا یہ نغمہ دشمنوں کو دفاع اور وطن سے محبت کا پیغام دیتا ہے۔ حوصلے، قربانی اور حب الوطنی کا ایک ایسا نغمہ جو ہر دل کو جلا بخشتا ہے۔
’’ہم ہیں پاکستان… اللہ ہو، اللہ ہو‘‘ کا زوردار نعرہ ہر طرف گونج رہا ہے۔











