اسلام آباد، 08 ستمبر (اے پی پی): 7 اور 8 ستمبر کی درمیانہ شب پاک بحریہ کا بھارتی نیول بیس دوارکا پر حملہ ہوا۔آپریشن سومناتھ میں پاک بحریہ کے سات جنگی جہازوں نے حصہ لیا،حصہ لینے والوں میں پی این ایس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہجہان اور ٹیپو سلطان شامل تھے۔صرف چار منٹ میں بھارتی نیول بیس آگ کا ڈھیر بن گئی۔پاک بحریہ کی شدید بمباری سے بھارتی ایئر فورس کا ریڈار بھی زمین بوس ہو گیا،پاک بحریہ کے نڈر اور اپنے پانیوں سے 120 میل دور بھارتی سرزمین پر حملے نے بھارتی بحریہ کو شل کر دیا،صرف چند میل کی دوری پر موجود بھارتی جنگی جہاز ”میسور” اور ”تلوار” نے مدد کی اپیل کا جواب دینے سے ہی انکار کر دیا۔پاک بحریہ کی شدید بمباری سے بھارتی ایئر فورس کا ریڈار بھی زمین بوس ہو گیا، بھارتی جنگی جہازوں نے جنگ کی باقی مدت خوف کے مارے بندرگاہوں میں کھڑے ہی گزار دی۔











