اسلام آباد، 08 ستمبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ بات وزیراعظم نے چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن قمر رضا اور مینیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی سے ملاقات کے دوران کہی ،ملاقات میں معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کے حوالے سے بیرون ملک منعقد ہونے والی تقریبات کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں ایم ڈی اور چیئرمین او پی ایف نے وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور ان کو حل کرنے کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، عالمی مارکیٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی بطور ایک قوی افرادی قوت اہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔











