اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مرات نورتیلو کی مشترکہ صدارت میں وفود کی سطح کے مذاکرات منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں ہوئے جن میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعاون کا مکمل جائزہ لیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تجارت وسرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی، تعلیم، ثقافت، سیاحت، سکیورٹی اور لاجسٹک کنیکٹوٹی کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔ مذاکرات میں اس سال نومبر میں قازقستان کے صدر کے پاکستان کے دورے کے لیے روڈ میپ کو حتمی شکل دے دی گئی۔ بات چیت کے بعد دونوں نائب وزراء اعظم نے پاکستان کی وزارت خارجہ اور قازقستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے ایکشن پلان پر بھی دستخط کیے۔











