صدر مملکت آصف علی زرداری کی سیلابی تباہ کاریوں کے بعد کسانوں کے تحفظ اور غذائی اجناس کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

13

اسلام آباد۔9ستمبر  (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیلابی تباہ کاریوں کے بعد کسانوں کے تحفظ اور غذائی اجناس کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔‎صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سیلابی تباہ کاریوں کے بعد کسانوں کے تحفظ اور غذائی اجناس کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنائی جائے، ملک میں غذائی تحفظ کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں،‎جدید اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے والے زرعی طریقوں کو فروغ دینے پر زور دیا جائے، ‎وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو زرعی پیداوار اور غذائی تحفظ کے لئے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔سابق وفاقی وزیر اورسینیٹ میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان بھی ملاقات میں شریک تھیں۔