اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):
بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد آمد پر بحرین کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ نے پاکستان مونومنٹ کا بھی دورہ کیا۔اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ کو سلامی پیش کی ۔بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔دورے کے دوران بحرین کے وزیر داخلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔دورے کا مقصد دونوں مملک کے مابین انسانی سمگلنگ، انسداد منشیات، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔











