تہران، 14 ستمبر ( اے پی پی): وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان تین روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں-تہران ایئرپورٹ پر ایران کی وزارت سڑک و شہری ترقی کے مشیر امین طرفاع نے ان کا استقبال کیا-
جام کمال خان پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کی صدارت کریں گے اور پاک ایران جوائنٹ بزنس فورم کے شریک صدر بھی ہوں گے-اس دوران ایرانی وزراء اور سینئر حکام سے اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں-دورے کا مقصد پاک ایران تجارتی و سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینا ہے-جام کمال خان کا یہ دورہ ، پاک ایران اقتصادی تعلقات کو نئی رفتار دینے کی کوشش ہے-











