شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کا  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ

16

 شنگھائی، 15 ستمبر ( اے پی پی): صدر  آصف علی زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ کیا ہے،صدر کے ہمراہ خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے-‏‎‏‎میموریل شنگھائی کے تاریخی فرنچ علاقے میں واقع ہے،یہی وہ مقام ہے جہاں جولائی 1921 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا-‏‎‏‎صدر مملکت نے تاریخی شیکومن طرزِ عمارت اور نمائش ہال کا دورہ کیا-نمائش میں تاریخی نوادرات، تصاویر اور دستاویزات محفوظ ہیں-‏‎‏‎صدر نے اس تاریخی ورثے کے تحفظ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ میموریل قومی ثقافتی ورثہ اور شنگھائی کا نمایاں تاریخی مقام تسلیم کیا جاتا ہے-ایک سو چار سال قبل چیئرمین ماؤ زی تنگ سمیت تیرہ رہنما نے پارٹی کے  پہلے اجلاس میں شرکت کی-‏‎کمیونسٹ پارٹی نے چین کو غربت سے نکال کر عالمی فوجی، ٹیکنولوجیکل اور معاشی طاقت بنایا-صدر نے وزیٹرز بک میں لکھا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی یادگار کا دورہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ یہ  تاریخی مقام چین کو عالمی طاقت بنانے میں کمیونسٹ پارٹی کا کردار واضح کرتا ہے-آصف علی زرداری  نے کہا کہ صدر شی چن پنگ کی بصیرت افروز قیادت نے دوستی کی رفتار کو تیز کر دیا،صدر شی کے وژن کی بدولت چین بڑی عالمی اقتصادی طاقت بن گیا جبکہ آئرن برادرز کے طور پر ہماری دوستی ہر شعبے میں ترقی کرتی رہے گی-