اسلام آباد، 16 ستمبر ، ( اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف دا نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی ہے-وزیراعظم نے معرکہء حق کے دوران وطن عزیز کے دفاع کے حوالے سے پاکستان بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا ایک اہم کردار ہے۔اس کے علاوہ میں پاکستان بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر بھی بات چیت ہوئی-











